صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سمیت دیگر کا اسپیکر بلوچستان کے چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 27 ستمبر 2021 23:27

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،صوبائی وزیر عارف محمد حسنی، صوبائی مشیر محمد خان لہڑی، صوبائی وزیر طور اتماخیل، صوبائی مشیر اکبر آسکانی، صوبائی وزیر زمرک اچکزئی، صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی، ایم پی اے لالہ رشید، آج اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ حب پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے اسپیکر بلوچستان سے ان کین چچا کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا- وزیر داخلہ نے عبدالقدوس بزنجو سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔وزیر داخلہ نے اسپیکر بلوچستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چچا کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے۔چچا کا سایہ سر سے اٹھ جانا بڑا سانحہ ہے۔ چچاجیسی عظیم ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور دیگر سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں