ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی نااہلی کی وجہ سے لسبیلہ کے لوکل باشندوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا

پیر 27 ستمبر 2021 23:27

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی نااہلی کی وجہ سے لسبیلہ کے لوکل باشندوں کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا،دفتری امور سے ناواقفیت کے باعث اسسٹنٹ کمشنر بیلہ لوکل سرٹیفکیٹ کے فارم تصدیق کئے بغیرڈپٹی کمشنر کے دفتر بھیج دیتے ہیں جس پر اعتراضات لگاکر امیدواروں کے فارم واپس کردیئے جاتے ہیں،لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے امیدوار لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے پریشان،عوامی حلقوں کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ میں لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے امیدوار وں کو ان دنوں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی نااہلی کے باعث لسبیلہ کے مقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں شدید دشوار ی کا سامنا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جو کہ دفتر ی امور سے بالکل واقفیت نہیں رکھتے وہ لوکل سرٹیفکیٹ فارم بغیرتصدیق کے اور فاروڈنگ لیٹر پر دستخط کرنے کی بجائے صرف اینیشل کرکے تمام فارم ڈپٹی کمشنر آفس روانہ کردیتے ہیں جودفتر ی لحاظ سے قابل قبول نہیں اور ان لوکل سرٹیفکیٹس فارمز پر اعتراضات لگاکرواپس کردیئے جاتے ہیں جسکی وجہ سے لسبیلہ کے مقامی باشندوں کو لوکل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں از حد مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کی نااہلی کا نوٹس لیکر لسبیلہ کے مقامی افراد کو لوکل سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی پیداکرنے اور لسبیلہ میں تجربہ کارافسران تعینات کرنے کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں