محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کی طرف سے حب میں رنگارنگ ویمن فیسٹول کا انعقاد

جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کی ترقی کے لیے مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ،ظفر بلیدی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین و دیگر مقریرین کا فسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 23:17

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) محکمہ ترقی نسواں بلوچستان کی طرف سے حب میں رنگارنگ ویمن فیسٹول کا انعقاد ،ہزاروں خواتین و بچوں کی شرکت ،خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںگے جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے خواتین کی ترقی کے لیے مختلف منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ،ظفر بلیدی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین و دیگر مقریرین کا فسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق جام کمال خان وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی کی بنا پر لسبیلہ میں محکمہ ترقی خواتین نے دو روزہ ویمن ایکسپو کا انعقاد لیڈا ریسٹ ہاوس میں کیا جس میں خواتین اور اداروں کی طرف سے مختلف کاروباری اور محکمانہ اسٹال لگائے گئے ،ویمن ایکسپو کا افتتاح سیکٹرٹری محکمہ ترقی خواتین ظفر بلیدی نے کیا اس موقع پر ایم ڈی لیڈا ،کرنل ایف سی عامررضا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار حسن چیمہ ، دوست محمد بلوچ وائس چانسلر ،سیکرٹری چیمبر رفعت الله انجم ،وشمہ لاسی ،ڈائریکٹر تعلیم زلیخہ کریم ،خلیل رونجھو اور دیگر موجود تھے دو روزہ فسٹیول میں حب کی خواتین کی بڑی تعداد نے اسٹال کے وزٹ کے دوران خریداری کی ،فسٹیول میں لسبیلہ یونیورسٹی ،وانگ ،اپنا ،سیمڈا ،گرلز اسکولز،ورکرز ویلفیئر بورڑ،ایس آر ایس پی ،یونیسیف ،حب سالٹ ،پی پی ایچ آئی ،لیڈا ،چیمبر اور دیگر محکموں کے اسٹال کے ساتھ کھانے پینے ،کلچرل دریس ،مہندی و دیگر خواتین کی دلچسپی کے لئے اسٹال لگائے گئے تھے ،فیسٹول کے دوسرے روز اختتامی تقریب میں محکمہ ترقی خواتین کی طرف سے فیسٹول میں شاندار پربہتر معاونت اور شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کرنے والی خواتین و حضرات میں شیلڈڑ تقسیم کی گئی اس موقع پر حب کی خواتین نے حب کے اندر پہلی مرتبہ خواتین کے لیے اس طرح کا میلہ لگانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور وزیر اعلی جام کمال خان ، محکمہ ترقی خواتین ،لیڈا اور دیگر متحرک ادارونں کی کوششوں کو سرایا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں