قیدیوں کو ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں: آئی جی جیل خانہ جات

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:52

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) آئی جی جیل خانہ جات عثمان صدیقی نے کہا کہ کہ قیدیوں کو ہنر مند اور تعلیم یافتہ بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں گڈانی جیل میں مختلف مخیر حضرات کے توسط سے اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر ان کو تعلیم دی جا رہی ہے یہ بات انہوں نے گڈانی جیل کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں کورس جلدی مکمل کرنے والوں کو ایک ماہ کی سزا میں کمی کی جائے گی جبکہ جلد آرٹس کی کلاس سمیت موبائل فون کی ریپیرنگ سمیت مختلف ہنر سیکھنے جائے گے کوئٹہ کی طرح گڈانی جیل میں آرٹس کی پڑھایا جائے گا تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی زندگی گزار سکے انہوں نے کہا کہ جن قیدیوں کو میڈیکل کے حوالے سے شکایت ہیں حب میں علاج کرایا جائے گا ضرورت پر کوئٹہ ریفر کیا جائے گا اس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ڈاکٹر گل سبین،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذاکر حسین،کمپیوٹر آپریٹر غنی خان،فارن انچارج عمران رند و دیگر موجود تھے قبل ازیں آتی جی جیل خانہ جات عثمان صدیقی نے سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائدل سنے اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا چھوٹی سزا اور جرمانے والے 14قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ جیل میں تعلیم بھی دی جائے گی تاکہ وہ معاشرے میں بہتر زندگی گزار سکے قیدیوں کو ہیپاٹائٹس سے بچاو کی ویکسین کی گئی آئی جی جیل خانہ جات عثمان صدیقی نے گڈانی جیل آمد پر سینٹرل جیل گڈانی کا دورہ کیا جہاں پر جیل سپرنٹنڈنٹ اسحاق زہری نے جیل کے مطلق بریفنگ دی

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں