ساکران کے علاقے حسن پیر کے قریب کریشن پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،پلانٹ چوکیدار زخمی

منگل 30 نومبر 2021 00:32

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) ساکران کے علاقے حسن پیر کے قریب کریشن پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،پلانٹ چوکیدار زخمی، زخمی فوری طور پر حب اسپتال منتقل ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی کو کراچی کے ایک اسپتال ریفر کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق ساکران کے علاقے حسن پیر کے قریب واقع ایک کریش پلانٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کریش پلانٹ کاچوکیدار محمد یونس ولد محمد صدیق قلندرانی ساکن ٹھٹھہ (سندھ) دائیں ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں