حب شہر کے مختلف مقامات سے تین افراد لاش برآمد

جمعہ 6 مئی 2022 22:26

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2022ء) حب شہر کے مختلف مقامات سے تین افراد لاش برآمدایدھی ذرائع مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے مختلف مقامات سے تین افراد لاش برآمد ہوئی ہیں ایک لاش حب سدرن بائی پاس حب (دارو ہوٹل )کے قریب سے ملی متوفی کی شناخت 35 سالہ زاہد شیخ ولد شیخ کے نام سے ہوئی اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے زاہد شیخ عید کے سے لاپتہ ہوا تھا جس کی اغوا کا مقدمہ بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کے جسم پر تشددکے نشانات تھے تاہم اس کے علاوہ گڈانی اسٹاپ سے ہندو تاجر کی لاش ملی جبکہ حبکو الانہ گوٹھ سمندر میں ڈوبی شخص کی لاش ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے نکالی جسکی شناخت 32سالہ واسط ولد پیر زادہ کے نام سے ہوئی متوفی کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں