حب ساکران میں منشیات اڈے پر پولیس کا چھاپہ، فائرنگ تبادلہ کے بعدچارملزمان گرفتار

جمعرات 12 مئی 2022 22:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2022ء) ساکران میں پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے بعد منشیات اسلحہ اور موٹرسائیکلیں رکشہ برآمد کرکے چارملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان کی زیر نگرانی حب سٹی تھانہ کے ایس ایچ او عطاللہ نمانی،ہائیٹ تھانہ کے ایس ایچ او عبدالحکیم رونجھو،ایس ایچ او ساکران نبی بخش رونجھو،انچارج سی آئی اے عبدالحق موسیانی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ساکران میں واقع بدنام زمانہ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات کی بڑی مقدار برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا خان نے چھاپے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیکو باغ میں چھاپے کے وقت منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے کے بعد موقع سے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جن میں چرس آئس،ہیروئین،افیون شامل دوران کارروائی ایک عدد کلاشنکوف ایک ٹی ٹی پسٹل اور رانڈ برآمد کر لئے منشیات کے اڈے سے متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا انہوں نے بتایا کہ منشیات کے اڈے سے 25 موٹر سائیکلیں دو رکشے بھی پولیس نے تحویل میں لے لئے ہیں

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں