فوج کو عزت دو ، کسی بھی ملک وملت کی سلامتی کی ضامن اسکی فوج ہے ،ہم پاک افوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،سردار غلام فاروق شیخ

پیر 30 مئی 2022 22:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ء آغا محمد گدور کی قیادت میں پاک افواج کی حمایت میں بیلہ کراس آغا گدور اسٹاپ بیلہ سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک افواج کے حق میں مختلف قسم کے نعرے درج تھے اور پاک افواج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

ریلی مین قومی شاہراہ کا گشت کرتے ہوئے وآپس بیلہ کراس آغا گدور اسٹاپ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر محمد انور رونجھو بی اے پی کے صوبائی رہنما سابق وائس چیئرمین لسبیلہ قادر بخش جاموٹ سردار عمران گلاب رونجھو آغا محمد گدور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک افوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک افواج ہماری شان آن ہے۔

(جاری ہے)

فوج کو عزت دو ، کسی بھی ملک وملت کی سلامتی کی ضامن اسکی فوج ہے اگر ہمارے پاس مسلح فوج نہ ہوتی تو آج ہمارا حشر یوکرین جیسا ہوتا.یہ فوج ہماری ہے ہم ہی حمایت نہیں کریں گے تو کون کرے گا ہم اپنے محافظوں کی عزت نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔کیوں کہ پاک فوج کی ہی وجہ سے دنیا میں اور خطے میں ہماری عزت ہے۔پاک فوج ہی کی وجہ سے دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا پاک فوج کو سیاست سے بہت دور ہے اور سیاست میں اسے نہ گھسیٹو اگر پاک ہے تو پاکستانی قوم ہے اور ہم ہیں اس موقع پر چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ سردار عمران گلاب رونجھو بی اے پی کے صوبائی رہنما سابق وائس چیئرمین قادر بخش جاموٹ سردار عمران گلاب رونجھو بے اے پی کے ضلعی صدر محمد انور رونجھو سرادر غلام سرور چنہ حاجی شفیق رونجھو مبشر عزیز کھوسہ پیر غلام رسول شاہ جیلانی ماسٹر منظور خاصخیلی کامریڈ عبدالمجید سنیاں نصیر گدر ندیم ساگر ایم بی کھوسہ محمد اسلم گدور وکثیر تعداد میں بیلہ کی عوام نے ریلی میں شرکت کی جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض لسبیلہ کے معروف اسٹیج سیکریٹری مہراللہ الفت نے انجام دئیے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں