محمدحسن جاموٹ کا اپنے نام کے ساتھ لاسی لفظ کا اضافہ کرنے کا عہد

لسبیلہ کیتمام برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوکر لاسی برادری کہلانا ہوگا تب ہی خوشحال قوم بن سکتی ہے

منگل 31 مئی 2022 23:33

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وسماجی رہنما وڈیرہ محمدحسن جاموٹ نے اپنے نام کے ساتھ لاسی لفظ کا اضافہ کرنے کا عہد کردیا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ میں مقیم تمام برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوکر یک زباں ہوکر لاسی برادری کہلانا ہوگا تب ہی وہ ایک خوشحال قوم بن سکتی ہے ایک دوسرے سے تعصب کو ختم کرکے متحد ومنظم ہونا وقت کی ضرورت ہے ہمیشہ لاسیوں کو اقتدار سے دور رکھا گیا ہے لیکن اب انشا اللہ لاسی ہی اقتدار میں آئیں گے اور حقیقی معنوں میں لاسی عوام کے مسائل حل ہونگے اور آئندہ مجھے بھی حسن لاسی جاموٹ لکھا اور پڑھا جائے انشا اللہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ سب خود کو لاسی کہلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ لاسی اقوام ایک باوقار پیارمحبت دینے کے ساتھ ساتھ ایک محب وطن دلیر بہادر اور پرامن قوم ہے اور آج اس جدید دور میں بھی لاسی اقوام اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں اور ضلع لسبیلہ کراچی کے قریب ہوتے ہوئے بھی پسماندگی کا شکار ہے کبھی بھی ہیلتھ ایجوکیشن پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اسی وجہ سے آج لاسی اقوام احساس محرمیوں کا شکار ہیں وسائل سے مالا مال ضلع ہونے کے باوجود بھی عوام کو ہمیشہ مایوس رکھا گیا اور آج جب الیکشن سر پر آیا ہے تو ووٹ کیلئے ان کو لسبیلہ کے لوگ یاد آئے ہیں گھر گھر جاکر تعزیتیں کرتے ہیں یا کمیونٹی ہال یا سولر بور دینے کا اعلان کرتے ہیں تو وہ کوئی احسان نہیں بلکہ وہ لسبیلہ کے عوام کا حق ہے اور عوام اپنا حق ضرور لیں لیکن ضمیر کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں تاکہ آئندہ انکی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ اب وقت کا تقاضہ ہے کہ لاسی اقوام کو تمام تر تعصب سے بالاتر ہوکر ایک پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہونا ہے اور سب کو یکجا ہوکر لاسی کہلانا ہے لاسی قوم ایک شریف قوم ہے اور ہمیشہ تمام قوموں کو پیار و محبت کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ لاسی اقوام کیلئے اپنا تن من دہن قربان کرنے کیلئے تیار ہیں اور لاسی اقوام ہمیشہ محب وطن رہی ہے اور اپنے پیارے وطن عزیز و پاک افواج کیلئے ہر وقت قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اور ملک پر کسی بھی قسم کا کوئی آنچ برداشت نہیں کریں گے ہم آج اپنی پاک افواج کی وجہ سے پرامن و سکون کے ماحول میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام لسبیلہ کی برادریوں کو چاہئے کہ وہ آپسی مسائل اور تنازعات کو حل کرکے آپس میں خوشیاں بانٹیں اور اتفاق کے ساتھ رہنے کو ترجیحی دیں انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں آباد لاسی برادری ملک کی شان ہے لسبیلہ کا شمار ملک کے پر امن علاقوں میں ہوتا ہے جبکہ یہاں کے علاقائی عوام اپنے پر امن سوچ و نظریے کے باعث مشہور ہیں جبکہ اب وہ اسی پر امن انداز میں وہ اپنے حقوق کے لئے جنگ بھی لڑیں گے اور انشااللہ لاسی عوام اپنا ایک منتخب کردہ نمائندہ جو لاسیوں کے حقوق کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اسے ضلع لسبیلہ کی بہتری کی ذمہ داری سونپیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری جان و مال لاسی کی پہچان کے لئے قربان ہے آج کے دن لسبیلہ کے ہر گھر میں پڑھا لکھا نوجوان موجود ہے یہاں تعلیم و بہتر تربیت کی کوئی کمی نہیں ہے اب وہ نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں اور اپنے علاقے کے ترقی و خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی تب تک ممکن نہیں جب تک اس کے درمیان اتفاق نہ ہو آج میں اعلان کرتا ہوں کہ میرے نام کے ساتھ ہر جگہ پر لاسی لکھا اور پکارا جائے تاکہ وہ نوجوان جو برادری کا نام ہر فورم پر دیکھنا چاہتا ہے اس کے حوصلے مزید بلند ہوں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی تمام برادریوں کے افراد اپنے کو لاسی کہلوائیں تاکہ ہم مل جل کر لسبیلہ اور لسبیلہ کے علاقائی عوام کے حقوق کا دفاع ہر صورت کرسکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ذاتی بزنس اور حق و حلال کی کمائی سے جتنا ہوسکا ہے لسبیلہ کے عوام کی خدمت کی ہے اور انشا اللہ ہمیشہ کرتے رہیں گے جس سے ہمیں کوئی بھی روک نہیں سکتا ہے اور لسبیلہ کے عوام کی مجھ سے محبت ہے جس کو کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا ہی

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں