حب ندی میں مچھلی کا شکار کر نے کے لئے آنے والا 15 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

منگل 31 مئی 2022 23:49

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) حب ندی میں مچھلی کا شکار کر نے کے لئے آنے والا 15 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صعنتی شہر حب میں شکار کیلئے آنے والا 15 سالہ نوجوان حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق نیو کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں