ٓمحمد حسن جاموٹ ، ڈی سی لسبیلہ،ددر پروجیکٹ کے منیجر عظیم کی کنراج کے معززین کیساتھ بیٹھک

جمعرات 2 جون 2022 22:47

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی ،ددر پروجیکٹ کنراج کے منیجر عظیم کی تحصیل کنراج کے معززین کے ساتھ بیٹھک ددر پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے گفت شنید ددر پروجیکٹ مقامی لوگوں کی داد رسی کریں ملازمین کے جائز مسائل حل کریں اور علاقائی بہتری میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور کرونا کے دور میں ملازمین پر لاگو کی گئیں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں ددر پروجیکٹ کے منیجر عظیم کی جانب سے تمام مسائل حل کرنے کی مکمل یقین دہانی وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کے کہنے پر کنراج میں ڈائریا سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ کردی گئی کنراج میرا گھر ہے اپنے لوگوں کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کروں گا وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کا اظہار خیال تفصیلات کے مطابق تحصیل کنراج کے ایک وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت وسماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی اور ددر پروجیکٹ کے منیجر عظیم سے ایک اہم میٹینگ کی گئی جس میں وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کے تعداد میں کنراج کے مقامی نوجوانوں کو روزگار سے بے دخل کیا گیا ہے ان کو فوری طور پر دوبارہ بحال کیا جائے اور کرونا وائرس کے دور میں ایس او پیز کے طور پر لگائی گئی پابندیاں تاحال برقرار ہیں ان کو فوری طور پر ختم کرکے ملازمین کی آمد و رفت کو بحال کیا جائے کیوں ان دنوں ملازمین کا باہر نکلنا بھی مشکل ہوگیا ہے اور مزدوروں کو کم سیلری دی جاتی ہے اس کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور کمپنی کی طرف سے صرف نو گوٹھوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے جس کو بڑھایا جائے اور کنراج کے دیگر گوٹھوں کو بھی پانی فراہم کیا جائے اور ماہانہ ددر پروجیکٹ کے جانب سے کنراج کے مختلف گوٹھوں میں میڈیکل کیمپس لگائے جائیں تاکہ وہاں کے غریب لوگوں کو فوری صحت جیسی سہولت مل سکے اور اس دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے کنراج کے عوام کے تمام مطالبات جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ اعلی حکام سے بات کرکے ددر پروجیکٹ کے جانب سے تمام شکایات کو دور کرکے مقامی لوگوں کو انکے جائز حقوق دلائیں جائیں گے اور اس دوران وڈیرہ محمدحسن لاسی جاموٹ کے کہنے پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کنراج میں ڈائریا سے متاثرہ علاقوں میں ڈاکٹرز کی ٹیم روانہ کردی گئی اور اس موقع پر ددر پروجیکٹ کے منیجر عظیم کا کہنا تھا کہ انشا اللہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ترجیح دی جائے گی اور تمام بے دخل کیئے گئے ملازمین کی مجھے لسٹ دی جائے اور ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا اور کرونا وائرس ایس او پیز کو ختم کروانے کیلئے بھی مینجمنٹ سے بات کی جائیگی انشا اللہ وہ معاملہ بھی جلد حل ہوجائے گا اور انشا اللہ آئندہ ہفتے میں عمر گوٹھ کنراج میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز کا ایک میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا اور اس وقت پروجیکٹ کی طرف سے 9 گوٹھوں کو پینے کا صاف و شفاف پانی واٹر ٹینکروں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے اور اس تعداد کو بھی بڑھایا جائے گا اور کنراج کے دیگر گوٹھوں میں بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل پوسٹوں پر بھی مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھرتی کو اب ترجیح دی جائے گی اور میں وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ سے مل جل کر کنراج کے لوگوں کی خدمت کا دائرہ مزید وسیع کروں گا جبکہ تحصیل کنراج کے لوگوں نے بھی وڈیرہ محمدحسن لاسی جاموٹ کی ان کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کافی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کے مشکور وممنوں ہیں جنہوں نے ہمارے جائز حقوق کیلئے بھرپور انداز میں جدوجہد کی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے علاوہ ازیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت و سماجی رہنما وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ اور معروف قبائلی شخصیت سیاسی وسماجی رہنما وڈیرہ محمد موسی لاسی جاموٹ کا ٹیلی فون رابطہ ددر پروجیکٹ کے لیبر کے مسائل کے متعلق گفتگو کی گئی اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ انشا اللہ ددر پروجیکٹ میں مقامی مزدوروں کے مسائل فوری طور پر حل کیئے جائیں گے اور ایک ٹیم تشکیل دی جائیگی جو جلد ددر پروجیکٹ کنراج کا دورہ کرکے ملازمین کے مسائل کی فوری رپورٹ بنا کر ارسال کریں گے اور مزدورں کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کیئے جائیں گے جبکہ وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کی سربراہی میں ڈی سی لسبیلہ اور ددر پروجیکٹ انتظامیہ سے میٹینگ کے دوران تحصیل کنراج کے وفود میں معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد موسی جاموٹ،وڈیرہ ہاشم گھریو جاموٹ ،وڈیرہ حاجی محمد علی جاموٹ ،وڈیرہ غلام قادر جاموٹ ،وڈیرہ خدا ڈنہ جاموٹ ،وڈیرہ بنگل خان جاموٹ ،وڈیرہ غلام مصطفی جاموٹ ،وڈیرہ لعل بخش جاموٹ،وڈیرہ رمضان گورگیج ،وڈیرہ رحمت اللہ جاموٹ،حاجی پیرمحمد جاموٹ،ڈاکٹر انور جاموٹ ،ڈاکٹر محمد خان جاموٹ ،علی شیر جاموٹ ،عبدالمجید جاموٹ ،احمد جاموٹ ،اسلم جاموٹ ،کریم بخش جاموٹ ،صباگو جاموٹ ،محمدبخش جاموٹ ،محمد سومار جاموٹ ،غلام قادر عرف قادا جاموٹ ،اللہ ڈنہ جاموٹ ،علی دوست جاموٹ سمیت دیگر کنراج کے سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے اور اوتھل سے وڈیرہ شاہنوازحسن جاموٹ ،سید امام شاہ ،وڈیرہ رحیم بخش جاموٹ،وڈیرہ نیک محمد جاموٹ ،اللہ ڈنہ بندیچہ ،حبیب اللہ جاموٹ ،یوسف جاموٹ ،عزیز جاموٹ ،سید محمد شاہ ،مولابخش جاموٹ ودیگر معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں