اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، سردار زادہ غلام سرور شیخ اور اسپورٹس آفیسر کے تعاون سے تین روزہ میلہ ملاکھڑا اختتام پزیز ہوگیا

جمعرات 2 جون 2022 23:05

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد بلیدی، چیف آفیسر ضلع کونسل سردار زادہ غلام سرور شیخ اور اسپورٹس آفیسر واجہ یوسف بلوچ کے تعاون سے تین روزہ میلہ ملاکھڑا اختتام پزیز ہوگیا جس کے مہمان خاص ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی تھے مہمان خاص کو ملھ پہلوانوں کے صدر غلا جاموٹ نے ہار پہنایا اور اسپورٹس آفیسر واجہ یوسف بلوچ نے انکو روایتی اجرک پہنائی گراونڈ آمد پر پہلوان قادہ شیدی نے ہار پنہایا فردن فردن سے تعارف کروایا اور گروپ فوٹو لیا گیاایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی نے کہا کے ملاکھڑا کھیل ایک بہترین کھیل ہے میرا پسندیدہ کھیل ہے اور میں خود اس میں کافی دلچسپی رکھتا ہوں اور بہت جلد شہدائے پولیس کے یاد میں ملاکھڑے کے پروگرام منقعد کیا جائے گا اور انہوں نے کمیٹی کے لیے اور ملھ پہلوانوں کے لیے دس دس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اسکے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں اور صیافیوں کو رویتی اجرکیں پنہائی گئیںا س موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل سردار زادہ غلام سرورشیخ غلام سرور شیخ، اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ ملھ پہلوان کے صوبائی صدر وڈیرہ مولابخش گنگو ملھ پہلوان کے بابو شیدی غلا جاموٹ ناکو قادری ماسٹر لالہ بشیر غلام رسول رونجھو کریم شیخ سابق کونسلر حبیب اللہ جاموٹ، اسسٹنٹ لوکل گورنمنٹ ساجد رونجہ، بشیر برہ، میرمحمد شاہوک، صحافی رفیق تبسم ،سلیم مجاھد پیر بخش کلمتی حنیف چنہ حمید شاہین چنہ غنی سومرو خدابخش خاصخیلی نصیر احمد لنگا علی عثمان خاصخیلی عمران چنہ عبدالحمید ساجدی نے ملاکھڑے میں شرکت کی ملھ پہلوانوں میں سکندر برہ، تیمور شیدی، نور خان خاصخیلی عالم گنگہ، شمن شیدی، رشید جاموٹ نوید بلوچ سکندر برہ جمیل بلوچ شکور خاصخیلی نے مقابلہ کیا جبکہ سینئر پہلوان بابو شیدی، قادا شیدی، انور بلوچ، گلا جاموٹ اور عمر خاصخیلی نے میلے کی نگرانی کی اور کمنٹری کے فرائض انجام دیا ملھ پہلوانوں میں پہلا جوڑ جمیل بلوچ دوسرا جوڑ نوید بلوچ تیسراجوڑ سکندر برہ چوتھا جوڑ شکور خاصخیلی کے نام آیا ان کو اسپورٹس آفیسر واجہ یوسف بلوچ نے انکوانعامات دیئے ساجد رونجھو کریم شیخ نے بھی ملھ پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے اور سی طرح ملاکھڑہ اپنے اختتام پزیر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں