صوبائی کابینہ کی جانب سے حب ضلع کے قیام کی منظوری پر لسبیلہ میں جشن کا سماں

منگل 7 جون 2022 20:08

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) صوبائی کابینہ کی جانب سے حب ضلع کے قیام کی منظوری پر لسبیلہ میں جشن کا سماں ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی گڈانی حب وندر دریجی اوتھل بیلہ میں بھوتانی کارواں کے رابطہ آفس آمد اور منوں کے حساب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں لسبیلہ کے عوام حوق در جوق صوبائی سیکرٹریٹ میں سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کو مبارکباد دینے پہنچ گئے لسبیلہ کے عوام نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کابینہ اراکین اور سنئیر صوباء وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سنئیر صوباء وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے اپنے دفتر میں اظہار تشکر کیلئے آنے والے وفود کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لس دھرتی کے عوام نے بھوتانی کارواں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو مینڈیٹ ہمیں دیا ہے وندر جلسے کے کامیاب انعقاد اور صوباء کابینہ سے حب ضلع کے قیام کی منظوری ترقی اور خوشحالی کے اک نئے دور کا آغاز ہے لس دھرتی میں حب ضلع کا قیام عوامی جدوجہد کا ثمر ہے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے اس موقع ہر شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں درایں اثناء سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان سردارزادہ شہزاد بھوتانی سابق ڈسٹرکٹ نائب ناظم لسبیلہ محمد ابراہیم دودا نے صوباء کابینہ کی جانب سے حب کو ضلع بنانے کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حب کے ضلع بننے سے یہاں ترقیاتی کاموں میں وسعت پیدا یونے کیساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا یونگے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حب وندر گڈانی کے عوام کی یہ بڑی کامیابی اور وندر جلسے کا کامیاب ریفرنڈم اور عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے انہوں نے حب کے عوام کا دیرینہ اور جائز مطالبہ تسلیم کئے جانے پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری سے اظہار تشکر کرتے یوئے کہا کہ جمہوری حکومت کے تحفے کو لوگ صدیوں یاد رکھیں گے سردار ذادہ شہزاد صالح بھوتانی نے حب وندر گڈانی دریجی کنراج کے عوام کو یقین دلایا کہ حب ضلع کے استحکام اور عوام کو بہتر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھوتانی کارواں اپنی جدوجہد جاری رکھے گا لس دھرتی کی ترقی یہاں کے عوام کے حقوق کی پاسداری کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے بلوچستان اور ہاکستان کی صنعتی معاشی ترقی میں حب ضلع کا قیام سنگ میل ثابت یوگا۔

اور انشاء اللہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سنئیر صوباٹی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے محمد اسلم بھوتانی مخلصانہ قیادت اور کوششوں سے بہت جلد حب ضلع اہم صنعتی وتجارتی مرکز بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں