لسبیلہ کے عوام سے صدیوں پرانا رشتہ ہے اور لسبیلہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائیگی : محمد قاسم رونجھو

بدھ 8 جون 2022 22:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سینیٹر محمد قاسم رونجھو نے کہا ہے کہ ضلع لسبیلہ کے عوام سے صدیوں پرانا رشتہ ہے اور لسبیلہ کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جائیگی اور موجودہ حکومت ملکی حالات کو بہتر سمت میں لانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے انشا اللہ ضلع لسبیلہ میں بھی ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور ضلع لسبیلہ کے لوگ آپس میں اتفاق کریں انشا اللہ ضلع لسبیلہ کی تقدیر بدل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ لارجز اسلام آباد میں اوتھل کے صحافیوں رفیق تبسم ۔

(جاری ہے)

پیربخش کلمتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاسیوں کو متحد و منظم رہ کر اپنے علاقے کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنا ہوگا اور بی این پی مینگل بھرپور انداز میں بلوچستان سمیت ضلع لسبیلہ کے عوام کے مسائل بھی حل کررہی ہے انشا اللہ عوام کی خدمت میں کوئی باقی نہیں چھوڑیں گے عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہے اور عوام کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام آپس میں متحد ومنظم رہیں انشا اللہ عوامی مسائل حل ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ پیار محبت دیا ہے اور انشا اللہ یہ پیار محبت کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اس موقع پر حاجی قادربخش خاصخیلی۔وڈیرہ رزاق جاموٹ ۔عمران شاہوک بھی موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں