حب میں زہری اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 15 جون 2022 00:08

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) لسبیلہ کے صنعتی علاقے حب میں زہری اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ایدھی زرائع کے مطابق حب کے علاقے زہری اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص محمد ولد جعفر مگسی عمر 24 سال جاں بحق جب کہ عطائ محمد مگسی ولد صالح محمد مگسی عمر 35 سال شدید زخمی۔

(جاری ہے)

زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول ہسپتال ٹراما سینٹر روانہ کردیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں