گڈانی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں پیش آنے والا واقعہ انتہای افسوسناک ، مذمت کرتے ہیں،اسرار حکیم زہری

بدھ 22 جون 2022 22:38

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2022ء) بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی ڈپٹی آرگنازر اسرار حکیم زہری نے کہا کہ گزشتہ روزگڈانی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں پیش آنے والا واقعہ انتہای افسوسناک ہے۔ جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد یونس میروانی کی سربراہی میں گڈانی کے وفد سے گفتگو کے دوران کررہے تھے۔

اس موقع پر بی اے ایم کی مرکزی میڈیا سیل کے انچارج ہیبت خان چھکڑو اور ضلعی آرگنازنگ کمیٹی کے رکن میریاسر جدگال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی نوجوانوں کو روزگار نہ دینا ان کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے۔ جس پر بی اے ایم کسی صورت خاموش نہیں رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شپ بریکرز یہاں سے ارب پتی بن گے مگر مقامی لوگ آج بھی کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

شپ بریکنگ انڈسٹری میں مقامی نوجوانوں کوروزگار دینے سے گریزاں ہیں۔ جو معاشرتی ناانصافی کے مترادف ہے۔ بی اے ایم مقامی نوجوانوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مقامی مزدوروں اور پلاٹ 64کے مالکان اور جمعداروں کے درمیان ہونے والی چپقلش کو بلوچ و پشتون کی جنگ گرداننا بھی درست عمل نہ ہے۔ یہ شپ بریکرز اور مزدوروں کا تنازعہ ہے۔

جس میں اسلحہ کا استعمال اور نماش خلاف قانون اور علاقے کے روایتی امن سے روگردانی کے مترادف ہے۔ جس کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی کہ لسبیلہ کا روایتی امن تباہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ شپ بریکرز اور ان کی طرف سے متعین کیے گے جمعداروں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مقامی لوگوں کو مرعوب کرنے کی خاطر اسلحہ کا کھلم کھلا استعمال کریں۔ گڈانی میں رہنے والے مقامی ماہی گیربلوچ قوم کے عظیم سپوت ہیں جن کے پرامن ہونے کی وجہ سے ہی آج شپ بریکنگ انڈسٹری قام ودام ہے مگر چند شرپسند عناصر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں میں بلوچ اور پشتون کے درمیان لسانی تعصب اور تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والا ناخوشگوار واقعہ شپ بریکرز اور مزدوروں کے درمیان تنازعہ تھا ناں کہ بلوچ پشتون تنازعہ ہے۔ بلوچ عوامی موومنٹ لسانی و قبالی تعصب کو دوام بخشنے کے بجاے علاقہ میں پرامن سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کیدروازے کھولے جایں۔ شب بریکنگ یارڈ کی مجموعی آمدنی کوعوام کے سامنے لایا جاے تاکہ CSR کی شرح نکالی جاسکے جوعلاقہ کی فلاح وبہبود میں خرچ کی جاسکے۔

شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوروں کی سیفٹی کو ملحوظ خاطر لاکر ایک صاف ستھرا ماحول قام کیا جاے۔ محمکہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ گڈانی کے مقامی نوجوانوں کو روزگار دلانے اور مزدوروں کی سیفٹی کویقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر بی اے ایم گڈانی کے ماہی گیروں کے شانہ بشانہ ہوکر احتجاج کریگی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں