نیشنل پارٹی کی ڈام بندر پر ٹرالر مافیا کیخلاف احتجاج،شرپسند عناصر کی جانب سے حملو ں کی مذمت

بدھ 29 جون 2022 19:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر بلوچستان سابق صوبائی وزیر میر رحمت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈام بندر پر ٹرالر مافیا وارنیٹ جال کے استعمال کے خلاف احتجاج کرنے والے نیشنل پارٹی کے کارکنوں و رہنماوں پر چند شرپسند افراد کے جانب سے حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کریں نہیں تو پورے بلوچستان میں احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے انہوں نے کہا کہ ٹرالر مافیا نے سمندر میں آبی حیات کی نسل کشی کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس کو نیشنل پارٹی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریگی اور وارنیٹ کے استعمال کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا لیکن کچھ افراد بلاوجہ اس گناہ میں خود کو شریک کرکے ہمارے پرامن احتجاج میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے اور پولیس حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانونی سزا دیں نہیں تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں