اوتھل میں سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں بھی ہوش ربا اضافہ

پیر 4 جولائی 2022 18:00

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) اوتھل میں سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں بھی ہوش ربا اضافہ، لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں سمگل شدہ پیٹرول غیر قانونی پٹرول پمپس پر 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگا،جب کہ ایران بارڈر سے اس کی خرید ایک لیٹر 35 سے 50 پاکستانی روپے ہے، تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے ایرانی پیٹرول بھی غیر قانونی پٹرول پمپس پر 220 روپے فی لیٹر فروخت ہونے لگا۔

زرائع کے مطابق ایرانی پٹرول بارڈر پر اسمگلروں کو تقریباً 35 سے 50 پاکستانی روپے فی لیٹر پڑتا ہے۔ اور مقامی پٹرول مافیا کو اسمگلر 120روپے سے 150 روپے میں فروخت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کل پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ منافع بخش کاروبار بن گیا ہے۔اور مختلف ایجنسیوں اور فورسز کی درجنوں چیک پوسٹوں کے باوجود سینکڑوں کلومیٹر دور لسبیلہ تک ایرانی پٹرول پہنچنا لمحہ فکریہ ہے۔

اور حکومت کو اس ضمن میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔جب کہ ضلعی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں بڑھانے کا نوٹس لے کر غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروا?ی کرے تاکہ شہری ناجائز منافع خوری سے بچ سکیں اور ان کو بھی ریلیف مل سکے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں