پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ نے خاصخیلی برادری کا بطور آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیا

منگل 5 جولائی 2022 23:21

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ نے خاصخیلی برادری کا بطور آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کردیا،لسبیلہ بھر سے خاصخیلی برادری کے امیدوار بلدیاتی الیکشن میں کھڑے کیئے جائیں گے،ضلعی صدر امام بخش خاصخیلی کا اعلان،تفصیلات کے مطابق پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ کے ضلعی صدر امام،بخش خاصخیلی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان خاصخیلی جماعت لسبیلہ نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ لسبیلہ بھر میں غیور باشعور خاصخیلی برادری کے تعاون سے انشاء اللہ آزاد حیثیت سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے اور لسبیلہ کے تمام وارڈز سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، انہوں نے لسبیلہ میں بسنے والی خاصخیلی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں