اوتھل پو لیس کی مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان گر فتار، بھاری مقدار میںمنشیات اور پنچ شدہ گا ڑی بر آمد

منگل 5 جولائی 2022 20:59

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) اوتھل پو لیس نے مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان گر فتارکرکے بھاری مقدار میںمنشیات اور پنچ شدہ گا ڑی بر آمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر گڈانی پولیس نے ڈی ایس پی حب یونس رضا کی سربراہی میں شیخ آباد کالونی گڈانی میں واقع محمد بوٹا کے گھر پر چھاپہ مار کر 6645 گرام چرس بمعہ آلہ کار برآمد کر لیا۔

منشیات کی فروخت سے مبینہ طور پر کمائی گئی 521500/- نقدی بھی برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے محمد بوٹا کے دو بیٹوں عثمان اور ریحان کو منشیات کی فروخت میں ملوث گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او پی ایس گڈانی شیراز علی بھٹو، آئی پی غوث بخش، ایس آئی حبیب اللہ، اے ایس آئی قادر بخش، اے ایس آئی حاجی امجد اور پی ایس گڈانی کی لیڈی کانسٹیبل سمیت جوانوں نے اس کامیاب چھاپے میں حصہ لیا۔ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے بعدازاں گزشتہ گڈانی پولیس کی کاروائی ، پنچ شدہ گا ڑی بر آمد ، ایک ملزم گرفتار ،تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ او گڈانی شیراز بھٹو نے پو لیس ٹیم کے ہمر اہ دوران چیکنگ عبد الرحمن نا می شخص کے قبضے سے پنچ شدہ گا ڑی بر آمد کرکے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں