لسبیلہ میں گزشتہ رات نامعلم چور لکھو نامی شخص کے گھر سے موٹر سائیکل لے اٴْڑے

جمعرات 11 اگست 2022 22:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکامیران گوٹھ اوتھل سے گزشتہ رات نامعلم چور لکھو نامی شخص کے گھر سے موٹر سائیکل لے اٴْڑے۔جبکہ گزشتہ شب اوتھل کے مضافاتی علاقہ موضع مکا سے چور کھمبوں سے تاریں چوری کرکے لے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

میران گوٹھ اوتھل سے گزشتہ رات نامعلم چور لکھو نامی شخص کے گھر سے موٹر سائیکل لے اٴْڑے۔

(جاری ہے)

جب کہ گزشتہ شب اوتھل کے مضافاتی علاقہ موضع مکا سے چور کھمبوں سے تاریں چوری کرکے لے گئے تھے۔اس سے قبل بھی اوتھل تھانے کے نزدیک مین قومی شاہراہ پر DHQ ہسپتال روڈ کے سامنے چور ہندو تاجر کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگے تھے اس کو بھی ک?ی دن گزر چکے ہیں لیکن اوتھل پولیس چوروں کو گرفتار کرنے مکمل اور یکسر طور پر ناکام نظر آتی ہے۔

اوتھل کے عوامی حلقوں نے آئی جی بلوچستان ،ڈی آئی جی قلات ڈویژن ،ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی سے اوتھل شہر میں ہونیوالی مسلسل چوری کی وارداتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں