حب ندی سے دو نعشیں برآمد

ہفتہ 13 اگست 2022 22:51

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2022ء) حب ندی سے دو نعشیں برآمد ہوئیںم صوبے میں ندی نالوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود حب ندی میں لوگوں کا نہانا بند نہ ہوسکا نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی انتظامیہ خاموش تماشائی ۔

(جاری ہے)

ایدھی زرائع کے مطابق ہفتہ کوحب ندی سے دو الگ الگ مقامات سے دو افراد کی نعشیں برآمد کی گئیں ہیں جنکی شناخت نہ ہوسکی حب ندی میں آئے روز نعشیں ملنا معمول بن چکا ہے واضع رہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے موجودہ سیلابی صورتحال میں ندی نالوں میں نہانے پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے مگر اسکے باوجود حب ندی میں لوگوں کی بڑی تعداد نہاتے ہوئے دکھائی دیتی ہے جو انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں