اوتھل،پولیس کی کارروائی،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد 3 ملزمان گرفتار

پیر 15 اگست 2022 23:08

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) اوتھل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اوتھل پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی اوتھل محبوب علی گچکی کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل محمد امین ساسولی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر تے ہوئے چار روز قبل موضع مڑی اوتھل سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے تین ملزمان محمد بخش عرف اک ولد گلشیر، محمد حسن ولد گل محمد اور الطاف ولد امیر بخش کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں