لسبیلہ ‘گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دوران کام گر کر مزدور شدید زخمی ‘ ٹانگیں ٹوٹ گئیں

ہفتہ 11 فروری 2017 19:16

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 فروری2017ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 37 میں دوران کام گر جانے کے باعث مزور شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پلاٹ نمبر 37 میں دوران کام ایک مزدور گر گیا جس کے نتیجے میں ان کے دونوں پیر ٹوٹ گئے انہیں قریبی ہسپتال منتقل کرکے طبی امدادی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں