ژالہ باریسے گندم کی 30ہزار ایکڑ رقبہ کی فصل متاثرہوئی ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ

بدھ 17 اپریل 2019 20:03

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمداشرف کندی نے بتایا کہ ضلع لیہ میں گزشتہ دو روز کی بارش اور ہوائیں چلنے سے یونین کونسل جمن شاہ ،کوٹ سلطان اور پہاڑ پور کے علاقوں میں چنے کے دانہ کے برابر تھوڑی دیر ژالہ باری ہوئی جس کے ابتدائی سروے کے مطابق گندم کی 30ہزار ایکڑ رقبہ کی فصل متاثرہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدبتایا کہ گندم کی فصل چونکہ پک چکی ہے اس لیے گرنے کے باوجو د نقصان کم سے کم ہوگاالبتہ ڑالہ باری والے علاقے میں 2سو ایکڑرقبہ پر سبزیات اور 20ایکڑ تمباکو کی فصل کو بھی بیس فیصد نقصان پہنچا ہے۔محمداشرف کندی نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کروڑ ملک غلام فرید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوبارہ چوہدری خالد محمود کی نگرانی میں محکمہ زراعت کی ٹیمیں نقصان کے سروے اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے دونوں تحصیلوں کے چکوک اور دیہات میں سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں