مو ن سون بارشوں سے ڈھوک جمعہ کے مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں

قریب سے گزرنے والاے گندے نالے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا

اتوار 12 اگست 2018 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) حالیہ مو ن سون بارشوں کے دوران چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ10کے علاقے ڈھوک جمعہ کے مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں قریب سے گزرنے والے برساتی نالے پر قائم تجاوزات کی وجہ سے نالہ سکڑ کر صرف5فٹ رہ گیا بارش کے دوران پانی بہائو کیلئے راستہ نہ ملنے کیوجہ سے ڈھوک جمعہ کا رخ کرلیتا ہے جس سے پوری بستی میں سیلاب سی صورتحال بن جاتی ہے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونیکی وجہ سے قیمتی سامان ضائع ہوجاتا ہے ،کیچڑ ملا پانی گھروں میں داخل ہونے کے باعث گھروں میں ہروقت بدبو رہتی ہے پورے علاقے میں صفائی کا کوئی نظام نہیں برساتی نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف کوئی محکمہ بھی ایکشن لینے کو تیر نہیں اہلیا ن علاقہ نے ارباب اختیار کنٹونمنٹ بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ کینٹ بورڈ کی ٹیم علاقے کادورہ کرکے صورتحال کاجائزہ لے اور نالے پرقائم تجاوزات کاخودمعائنہ کرئے ڈیفنس روڈ،عسکری ودیگر علاقوں کاسارا پانی اس نالے میں آکر گرتا ہے نالے کی پہلے چوڑائی15سی20فٹ تھی جو کہ اب تجاوزات قائم کے بعد صرف5فٹ رہ گئی ہے اس مسئلے کا فوری حل نکال کراہلیان ڈھوک جمعہ کو مستقل عذاب سے باہر نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں