وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری ازالہ کے لیے سرکٹ ہائوس میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 11 جنوری 2019 21:15

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری ازالہ کے لیے سرکٹ ہائوس میں کھلی کچہری کا انعقاد
لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری ازالہ کے لیے سرکٹ ہائوس میں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ،ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے کھلی کچہری میں آنے والے درخواست دہندگان حاجی فیض محمد ،عمران شاہ،مشتاق حسین ،شاہ نواز،غلام عباس ملک عبدالعزیز ،انور حسین ،ملک یونس کنجال،سعیدہ بی بی،تاج مائی،مجیدہ نرگس،اشفاق ہانس ،عبدالرشید،شیرزمان، محمدزاہد،محمداکرم کے مسائل سنے اور موقع پر ہی سرسری سماعت کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ،میونسپل کمیٹی لیہ وچوبارہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ریونیو،تعلیم،صحت،روڈز ،بلڈنگ ،واپڈا،جنگلات کے حکام کو فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے، جبکہ ڈی پی او نے تھانہ صدر ،تھانہ سٹی،تھانہ چوبارہ سے متعلقہ درخواستوں پر فوری اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں