ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 21:26

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیاگیاجس میں ایمر جینسی الارم بجنے پر ضلع پولیس کے افسران ، سپیشل برانچ ، سول ڈیفنس، ریسکو 1122 اور ضلع کے حساس اداروں کے نمائندگان نے بروقت شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر طاہر عباس،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی کی زیر نگرانی متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے موک ایکسر سائزمیںاپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر لیہ طاہر عباس نے تمام شرکت کرنے والے اہلکاروں کو سیکورٹی کے متعلق بریفنگ دی اور موک ایکسرسائز کی افادیت سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں