ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان کا پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ

اتوار 20 جنوری 2019 19:20

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان کا ضلع کی حدود پر قائم پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ ،تعینات پولیس اہلکاران سے ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ اور تیز رفتاری پر پولیس کاروائی بارے پوچھ گچھ کی ،ڈی پی او نے ٹریفک عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اوور لوڈ اورتیز رفتارچھوٹی بڑی تمام گاڑیوں کے خلاف بلا تقریق کاروائی کریں ،تیز رفتاری حادثات کا سبب بنتی ہے جس کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کا ضیا ع ہو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیو ر ز کے خلاف بھی سخت کاروائی کریں،ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل در آمد کروائیں تاکہ عوام کیلئے محفوظ سفر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں