لیہ، فتح پورشہر میں سر چ اینڈ کومبنگ آپریشن

جمعہ 17 مئی 2019 18:35

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) ماہ رمضان میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لیہ پولیس کی طرف سے فتح پورشہر میں سر چ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیسآفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان نے خود کی ،سر چآپریشن میں ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ ،سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے افسران ،ضلعی سکیورٹی انچارج مزمل حسین ،ایلیٹ فورس اور ضلعی پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا ، سر چآپریشن کیآغاز سے قبل رانا طاہر رحمن خا ن نے فورس کو تفصیلی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ دوران سر چ آپریشن احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں ،شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کے دوران ان کے ساتھ خوش اخلاق رویہ اپنائیں ،مشکوک افراد کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

اس دورا ن مکمل طور پر الرٹ رہیں اور اپنے اطراف میں نظر رکھیں،کہیں کوئی جرائم پیشہ شخص آپ پر حملہ نہ کر دے ،بھر پور نتائج حاصل کرنے کیلئے منظم ہو کر سر چ آپریشن کریں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں