سی ٹی ڈی نے لیہ سے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے

دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، اسلحہ اور دہشت گردی کے لئے جمع کیے گئے فنڈز برآمد کرلیے گئے

بدھ 27 نومبر 2019 14:48

سی ٹی ڈی نے لیہ سے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2019ء) سی ٹی ڈی نے لیہ کی تحصیل چوبارہ میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد پکڑ لیے جو حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر تحصیل چوبارہ کے ایک کالج میں کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد سلیم، قاسم اور جمیل الرحمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈز، اسلحہ اور دہشت گردی کے لئے جمع کیے گئے فنڈز برآمد کرلیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں