معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کے اجراء کا افتتاح

جمعہ 29 نومبر 2019 19:57

معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی طرف سے پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کے اجراء کا افتتاح
لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کا اجراء معاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بلاک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان مظہر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،پرنسپل مہراختر وہاب،اساتذہ ، پروفیسرچوہدری مظفر حسین ،امین اللہ قاضی،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

امسال بی ایس پروگرام کے تحت چھ مضامین ،فزکس ،کیمسٹری،باٹنی،ریاضی،انگلش اور اردو کی مارننگ کلاسز شروع کی گئی ہے داخلہ کے لیے دوہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اور480 طلبہ میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب رہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ اس ادارہ کا طالب علم ہونے پر مجھے فخر ہے اس کی بہتری اور علم کی ترویج کے لیے وہ جو کرسکتے ہیں کریں گے کیونکہ ضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اُن کے فرائض میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

کالج میں نئے ایوینگ کلاسز کا اجراء آئی ٹی،اسلامیات پروگرام میں شامل کروانا جدید لیب اور سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی سہولیات کی متعلقہ اضلاع میں فراہمی ہماری پارٹی منشور میں شامل ہے جس کے لیے طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے اجراء سے کالج میں یونیورسٹی کا سماں پیدا ہوگیا ہے اورتدریسی سٹاف طلبہ کی علمی آبیاری اس انداز میں کریں کہ انہیں یونیورسٹی کا طالب علم لگے کیوں کہ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ محنتی اور قابل طلبہ ہی حاصل کرتے ہیں اس لیے اساتذہ کرام اور طلبہ محنت و لگن سے کامیابی کی دوڑ کے لیے اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوکرسرانجام دیں۔

تقریب سے ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین نے کہا پسماندہ علاقوں میں بی ایس پروگرام کا اجراء طلبہ کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ انہیں اپنی دہلیز پر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسر آرہی ہیں اور نوجوان نسل علم وہنر سے بہرہ مندہوکر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ ہائی سکول عمارت سے شروع ہونے والے یہ کالج ننھے پودے سے ایک تناور درخت بنتے ہوئے یونیورسٹی لیول کی تعلیم کے حصول کا موجب بن گیا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں