برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک متعدد زخمی

جمعہ 17 جنوری 2020 15:15

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیرکے لداخ ریجن کے علاقے دراس میں ایک برفانی تودہ گرنے سے ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارس کی وادی مشکو میں واقع فوجی کیمپ پر ایک بڑا برفانی تودا گرنے سے متعدد اہلکار اس تلے دب گئے۔ کئی فوجی اہلکاروں کو تودے تلے سے زندہ بچا لیاگیا ہے۔ زخمی اہلکاروںکو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاںایک فوجی اہلکار دھرمیندرا سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ آخری اطلاعات ملنے تک امداد اور بچائو کی کارروائیاں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں