ضلع بھر میں سماجی بھلائی کے تمام شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں،سید رفاقت علی گیلانی

اتوار 19 جنوری 2020 17:30

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کی تکمیل کے لئے ضلع بھر میں سماجی بھلائی کے تمام شعبوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں ۔ترقی کے ثمرات سے شہریوں کو جلد مستفیدکرنے کے لیے سرعت سے کام مکمل کیاجائے ۔یہ بات انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ اور بریفنگ کے موقع پر کہی۔

سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کا بنیادی مقصد فوری تکمیل کے ذریعے شہریوں کو مستفید کرنا ہوتا ہے جس کے لئے ترقیاتی کاموں کو اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کے ساتھ نہ صرف مقررہ وقت میں مکمل کریں بلکہ ان کی ہمہ وقت مانیٹرنگ بھی کی جائے۔

(جاری ہے)

ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے لیہ سٹی وچوک اعظم سیوریج سکیموں اور فراہمی و نکاسی آب کی رورل سکیموں کے بارے میں فنڈز کی فراہمی اورکام کی رفتار کے بارے میں نقشوں کے ذریعے بریفنگ دی۔

بعدازاں معاون خصوصی نے متعلقہ افسران کے ہمراہ بستی جوتہ سیور لائن، ڈسپوزل ورکس کا معائنہ کیا اور وہاں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے علاقے کے مکینوں کو بتایا کہ ڈسپوزل ورکس کے مکمل ہونے پر عید گاہ، بستی جوتہ، پانچ مرلہ سکیم سے پانی کھڑا ہونے کی تمام شکایات دور ہوجائیں گی اور گلیاں پختہ کرنے پر انہیں آمدورفت کی بہتر سہولیات میسرآئیں گی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں