چوک اعظم کے نواحی چک صابووال میں شہری کا امام کے پیچھے نماز نا پڑھنا جرم ٹھہرا

مسجد میں نماز پڑھنے جانے والے شخص محمد طارق پر مسجد میں موجود نمازیوں کا امام مسجد خلیل کے ساتھ مل کر تشدد ۔ متاثرہ شخص کا اپنے بچوں اور اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج انصاف کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 25 جون 2021 11:48

چوک اعظم کے نواحی چک  صابووال میں شہری کا امام کے پیچھے نماز نا پڑھنا جرم ٹھہرا
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،رضوان چیمہ) تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے نواحی علاقہ صابووال کی مسجد میں نماز پڑھنے جانے والے محمد طارق پر مسجد میں موجود نمازیوں منظور حسین ، غلام صابر ، عبدالعزیز ، محمد حسین اور محمد صادق کا امام مسجد محمد خلیل کے ساتھ مل کر تشدد ۔ متاثرہ شخص محمد طارق نے اپنے بچوں اور اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم امام خلیل کی غلط حرکات کی وجہ سے اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے جو بات امام کو ناگوار گزرتی ہے اور ہمیں مسجد میں بھی اب داخل نہیں ہونے دیا جاتا ۔

(جاری ہے)

مسجد پر ایک گروپ جو کہ عرصہ دراز سے قابض ہے ان تمام نمازیوں کو اب تشدد کا نشانہ بنانے لگا ہے جو امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ۔ اہل علاقہ اختر مجید ، محمد افضل ، حاجی محمد حسین گجر ، محمد عارف ، غلام دین ، محمد بلال ، محمد طاہر ، محسن علوی ، محمد اکبر اور عبدالوحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد میں نماز پڑھنے نہیں دی جاتی نا ہی ہمیں مسجد کے سامنے اپنے پیاروں کے جنازے ادا نہیں کرنے دیے جاتے ۔ اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مسجد کے امام کو تبدیل کرنے اور اس جھگڑے کو ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں