پولیس لائن لیہ میں” نیشنل پولیس شہداءڈے “کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا ،ایم پی اے سر دار شہاب الدین سہیڑ ،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ نے شرکت کی

Majid Randhawa محمد ماجد رندھاوا بدھ 4 اگست 2021 13:44

پولیس لائن لیہ میں” نیشنل پولیس شہداءڈے “کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا ،ایم پی اے سر دار شہاب الدین سہیڑ ،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ نے شرکت کی
 لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) پولیس لائن لیہ میں” نیشنل پولیس شہداءڈے “کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا ،ایم پی اے سر دار شہاب الدین سہیڑ ،چیئرمین ضلع کونسل عمر علی اولکھ نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءمہمان خصوصی تھے ،اس کے علاوہ وکلا برادری ،انجمن تاجران ،سول افسران ،شہداءکی فیملیز ،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز و دیگر پولیس و اہلکاران نے شرکت کی ،تقریب کے دوران ڈ ی پی او لیہ سید علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداءہمارا مان ،عزت اور وردی کا فخر ہیں جنہوں نے امن دشمن عناصر کو شکست دے کر عوام کو احساس تحفظ فراہم کیا،انہوں نے کہا کہ شہداءکے اہل خانہ کےلئے میرے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں اور ترجیح بنیادوں پر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،سردار شہاب الدین سہیڑ،نوید گجر ایڈ ووکیٹ ودیگر نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے الفاظ میں پولیس شہداءکوبھر پور خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اپنے خون جگر سے وطن کی مٹی کو سیراب کرکے چمن کی آبیاری کرنے والے شہداءیقینا ً بہت عظیم ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا ،انہوں نے شہداءکی ماﺅں ،بہنوں ،بیٹیوں کے بلند حوصلوں اور ہمت و عزم کو سلام پیش کیا جنہون نے بہادر جوانوں کو اس دھرتی پر شہید ہونے کےلئے جنم دیا ،ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاءنے کہا کہ ہم معاشرے میں محفوظ ہیں اور احساس تحفظ کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں اس کے پیچھے شہداءکی قربانیاں ہیں ،تقریب کے اختتام پر ڈی پی او لیہ نے مہمانوں کے ہمراہ شہداءکے اہل خانہ کو تحائف ،نقد کیش ،اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے کیا گیا ،شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تقریب کے تمام شرکاءنے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی،سٹیج سیکر ٹری کے فرائض محمد اسد نون نے ادا کیے ،اس کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا ،اس سے قبل پولیس لائن میں قائم یاد گار شہداءپرپولیس دستے نے سلامی پیش کی ،ڈی پی او لیہ ،ڈی سی لیہ دیگر مہمانوں نے یاد گار شہداءپر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کےلئے دعا ما نگی گئی ،سید علی رضا نے تقریب کےلئے بہتر ین انتظام کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور بینڈ سٹاف و سلامی گارد کو نقد انعام دیا ۔


لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں