نوجوانوں کی سماجی تنظیم ٹیل انڈس وولینٹٸیرز فورس کی جانب سے سالانہ اجلاس و شجرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا علاقہ کے سماجی لوگوں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 18 ستمبر 2021 17:29

نوجوانوں کی سماجی تنظیم ٹیل انڈس وولینٹٸیرز فورس کی جانب سے سالانہ اجلاس و شجرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا علاقہ کے سماجی لوگوں کی  خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 18 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انور شاہ )نوجوانوں کی سماجی تنظیم ٹیل انڈس وولینٹٸیرز فورس کی جانب سے  سالانہ اجلاس و شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا علاقہ کے سماجی لوگوں کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیازاحمد فوکل پرسن انصاف صحت کارڈ ملک اورنگزیب جوتہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز بھٹی، ذیشان جاوید ایڈووکیٹ سمیت فاریسٹ کے افسران سمیت علاقہ کے متعدد لوگوں نے شرکت کی
ٹیل انڈس وولینٹٸیرز فورس کی سالانہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی گئی۔

۔

(جاری ہے)

علاقہ کے مسائل بھی آفیسران کے سامنے رکھے گئے صدر ٹیل انڈس وولینٹٸیرز فورس اصلاح الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹیل انڈس وولیٹٸیرز فورس نوجوانوں کی تنظیم ہے جو علاقہ کےلیے کچھ کرنا  چاہتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد نے کہا کہ ٹیل انڈس کے نوجوانوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے مساٸل کو اجاگر کیا ہے۔ میں ہمیشہ نوجوانوں کے ساتھ ہوں۔فوکل پرسن صحت انصاف کارڈ ملک اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں اپنے علاقے کے نوجوانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں جب ضرورت ہوئی تو میں موجود ہوں گا اس موقع پر  علاقہ مکینوں، طلباء اور فورس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں