لیہ فتح پور چک نمبر 110 ٹی ڈی اے میں تاجر پر فائرنگ کا واقعہ،اہلیان چک سراپا احتجاج ایس ایچ او فتح پور سے انصاف کا مطالبہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 ستمبر 2021 17:22

لیہ فتح پور چک نمبر 110 ٹی ڈی اے میں تاجر پر فائرنگ کا واقعہ،اہلیان چک سراپا احتجاج ایس ایچ او فتح پور سے انصاف کا مطالبہ
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 24 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) لیہ کے نواحی چک 110 ٹی ڈی اے میں تاجر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ چکنمر 110 ٹی ڈی اے کے مسمی انیب اور چند افراد نے شمشاد نامی شخص پر فائرنگ کی ۔شمشاد علی اور انیب میں رقبہ کا تنازعہ چل رہا تھا ۔فائرنگ کے نتیجے میں شمشاد نامی شخص بال بال بچ گیا۔ انیب علی فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

شمشاد علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ فتح پور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز  کیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی لیکن ملزمان گرفتار نہیں کیے ۔شمشاد علی اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ اور ایس ایچ او فتح پور عدنان شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔میری جان کو خطرہ ہو میری جان بخشی کروائی جائے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں