لیہ حکومت پنجاب کا ویژن ”انصاف ہر شہری کا حق “کی تکمیل کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا کی تھانہ کوٹ سلطان میں کھلی کچہری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 24 ستمبر 2021 17:27

لیہ حکومت پنجاب کا ویژن ”انصاف ہر شہری کا حق “کی تکمیل کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا کی تھانہ کوٹ سلطان میں کھلی کچہری
لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 24 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا کی جانب سے تھانہ کوٹ سلطان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا نے  سائلین کے مسائل سنے اور ان کے  حل کےلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے ،کھلی کچہری کے دوران مرد و خواتین نے انفرادی اور اجتماعی مسائل پر مبنی اپنی درخواستیں ڈی پی او کو پیش کی ،ڈی پی اونے فردا ً فرداً درخواستوں پر کاروائی عمل میں لائی ،ڈی پی او سید علی رضا نے کھلی کچہری کے دوران عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور اعلیٰ پولیس افسران کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کےلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ دور دراز کے رہائشی افراد کو اعلیٰ افسران تک رسائی کےلئے سفر کی زحمت نہ کرنا پڑے ، لیہ پولیس عوام الناس کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں