ٹریفک پولیس لیہ شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کوشاں، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کالج کے طلباء کو روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق لیکچر دیا

Anwar Shah انورشاہ بدھ 6 اکتوبر 2021 17:08

ٹریفک پولیس لیہ شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے کوشاں، ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کالج کے طلباء  کو روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق لیکچر دیا
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) شہریوں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کالج کے طلباء  کو روڈ سیفٹی قوانین سے متعلق لیکچر دیا اور کالج کے طلباء سے گفتگو ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین شہریوں کی اپنی حفاظت کےلئے بنائے گئے ہیں اور ان پر عمل کرنے سے شہری دوران ڈرائیونگ خود کو اور دوسروں کو حادثات سے بچاسکتے ہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذب قوموں کا شیوہ ہے ،ٹریفک کا نظم و ضبط کسی بھی قوم کے شعور کو ظاہر کرتا ہے ،ٹریفک پولیس لیہ اپنے شہریوں کےلئے محفوظ سفر اور حادثات کی روک تھام کےلئے اقدامات عمل میں لا رہی ہے ،شہری حضرات بھی ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں