صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکا، حکومتی ترجمان زخمی

دھماکا موغادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی

اتوار 16 جنوری 2022 19:40

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش بم دھماکے میں حکومتی ترجمان زخمی ہوگئے۔حکومتی میڈیا اور ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کے فوٹو گرافر کے مطابق خودکش دھماکا حکومتی ترجمان کے گھر کے سامنے کیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں زخمی حکومتی ترجمان محمد ابراہیم موالیمو کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ بالا فوٹو گرافر کے مطابق دھماکے کی جگہ پر انسانی اعضا پڑے ہوئے تھے۔ صومالی حکومت کے میڈیا ادارے کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا موغادیشو کے ایک روڈ جنکشن پر ایک خودکش بمبار نے کیا اور کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی فوری طور پر یہ پتہ چل سکا ہے کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں