صومالیہ کے ہوٹل میں گھس جانیوالے الشباب کے تین عسکریت پسند ہلاک

تین روز قبل عسکریت پسندوں نے موغادیشوکے ہوٹل پر حملہ کیا اوربعدازاں اندرگھس گئے تھے،صومالی فوج

ہفتہ 2 مارچ 2019 12:21

صومالیہ کے ہوٹل میں گھس جانیوالے الشباب کے تین عسکریت پسند ہلاک
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2019ء) صومالیہ کے ایک ہوٹل پر حملے کے بعد اندرگھس جانیوالے شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو صومالیہ کی فورسز نے جھڑپوں کے بعد ہلاک کرد یا،شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ہوٹل مکہ المکرمہ کے باہر ایک بم دھماکا کیا اوربعدازاں اس ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، اس واقعے میں 29 افراد ہلاک ہوئے تاہم راب یہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کی سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہاکہ تین روز قبل شدت پسند تنظیم الشباب سے وابستہ عسکریت پسندوں نے ہوٹل مکہ المکرمہ کے باہر ایک بم دھماکا کیا اوربعدازاں اس ہوٹل میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اس واقعے میں 29 افراد ہلاک ہوئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے اس ہوٹل کا گھیرائو کرکے آپریشن کا آغاز کردیا اورکئی گھنٹے کی جاری جاری جھڑپوں کے بعد فورسز نے ہوٹل کے اندر موجود تین عسکریت پسندوں کو ڈھیر کردیا،فورسز کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا،اوراب یہ آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں