صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں باغیوں کاحملہ،20 افراد ہلاک

شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے گی، صومالی حکومت کا اعلان

اتوار 3 مارچ 2019 12:20

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2019ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں باغیوں کے ایک حملے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ادھر انتہا پسندوں کے ان حملوں کے بعد حکومت نے خبردار کیاہے کہ ان جہادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس حملے کے بعد الشباب کے جنگجوؤں کے ساتھ چوبیس گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔اس سے قبل الشباب کے جنگجوؤں نے جمعرات کی شام عالمی وقت کے مطابق شام چھ بجے یہ حملہ کیا تھا۔ انتہا پسندوں کے ان حملوں کے بعد حکومت نے خبردار کیا کہ ان جہادیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی پیدا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں