فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 4 مظاہرین زخمی

اتوار 19 مئی 2019 10:05

قلقیلیہ۔ 19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے پر براہ راست گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شدید زخمی اور متعدد شہری انسوگیس کی شیلنگ کے باعث دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی قصبے کفر قدوم میں ہفتہ وار ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار فلسطینی زخم ہوگئے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی۔ دوسری طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی گئیں جس کے نتیجے میں 4 چار فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے غرب اردن میں فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں کا بھی استعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجی میں متعدد فلسطینی دم گھٹنیسے بے ہوش ہوگئے۔واضح رہے کہ کفر قدوم کے باشندے گذشتہ 15 سال سے بند شاہراہ کھولنے کے لیے ہر جمعہ اور ہفتہ کو پر امن جلوس نکالتے اور مظاہرے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں