صومالیہ ،سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 10 فوجی افسران مارے گئے

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) صومالیہ سرحد کے نزدیک گاریساکاؤنٹی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے 10 فوجی افسران مارے گئے۔

(جاری ہے)

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ لیووئی اور دماجلے کے درمیان دیگوہ سڑک پر الشباب کے دہشت گردوں کی جانب سے نصب کئے گئے مشتبہ دھماکہ خیز مادے (آئی ای ڈی) کی زد میں آنے سے فوج کی گاڑی میں سوار 10 سکیورٹی افسروں کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے ابھی تک کسی کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ کینیا میں پولیس آئی جی ہلیری متھمبائی نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے جائے وقوعہ پر اضافی سکیورٹی کو بھیجا گیا ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں