جینن انیزکا ازخود بولیویا کے عبوری صدر کے نام کا اعلان

بدھ 13 نومبر 2019 15:45

برازیلیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) بولیوین سینیٹ کی سیکنڈ وائس سپیکر جینن انیز نے پارلیمنٹ میں اقتدار کی منتقلی پر ووٹنگ ہوئے بغیر ملک کے عبوری صدر کے طورپر اپنے نام کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالیس کے استعفی کو باضابطہ طورپر قبول کرنے اور جینن انیز کو عبوری صدر مقرر کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں موومنٹ فار سوشلزم (ایم اے ایس)اور مورالیس پاپولسٹ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے حصہ نہیں لیا۔جینن انیز نے خود کو صدر قرار دیتے ہوئے کہاکہ آئین کے مطابق اور سینیٹ کے سپیکر کے طورپر میں ملک کے صدر کے طورپر اپنے نام کا اعلان کرتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ ملک میں امن قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں