برازیل میں کورونا وائرس کے 18862نئے کیسز سامنے آگئے

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:20

برازیل میں کورونا وائرس کے 18862نئے کیسز سامنے آگئے
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18ہزار 8سو62نئے کیسز سامنے کے بعد ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5631181سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل وزارت صحت کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اس وبائی مرض سے مزید 279ہلاکتوں کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 162015سے تجاوز کر گئی ہے۔وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ساو پالوہے جبکہ برازیل دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے حوالے سے امریکہ اور بھارت کے بعد تصدیق شدہ کیسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں