صومالیہ کا کینیا سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

بدھ 16 دسمبر 2020 16:25

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2020ء) صومالیہ کے وزیر اطلاعات عثمان ابو بکر دوبے نے کہا ہے کہ موغادیشو کی حکومت کینیا سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا رہی ہے اور کینیا کے سفارت کاروں کو بھی صومالیہ ترک کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق تاہم عثمان ابو بکر نے اس بات کی وضاحت نہیں کہ آخر نیروبی اور موغادیشو کے درمیان اس تازہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صومالی وزیر نے البتہ کینیا کے عوام کو امن پسند قرار دیتے ہوئے ملک کی موجودہ قیادت پر صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دورافتادہ شمالی علاقے میں واقع نیم خود مختار خطے کے صدر موسے بیہی عابدی کے نیروبی کے ایک مبینہ دورے کے بعد یہ تنازعہ پیدا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں