کفر قدوم میں قابض صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران فلسطینی زخمی

صہیونی فوجیوں نے کفر قدوم پر ہلہ بولا اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے،شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

پیر 21 دسمبر 2020 12:52

قلقیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) مغربی کنارے کے شمال میں قلقیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم قصبے میں قابض صہیونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔ جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے کفر قدوم پر ہلہ بولا اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے جس سے متعدد شہریوں کو سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

قابض صہیونی فوجیوں نے آبادکاری کے خلاف نکالے کے مارچ کے شرکا پر ہلہ بولا اور گاوں کے لوگوں نے مزاحمت کو بڑھاتے ہوے وطن سے محبت کے نعرے لگانے شروع کر دئیے۔ انہوں نے صہیونی فوجیوں پر پتھراو بھی کیا۔کفر قدوم میں مظاہرین نے ایک قبضہ فوجیوں کے ڈرون کو پتھر مار کر نیچے گرا دیا۔

(جاری ہے)

اس ڈرون کا مقصد آنسو گیس کے گولے فار کرنا اور اسکی فلم بنانا تھا۔

اس گائوں میں حال ہی میں صہیونی فوج کے چھاپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا مقصد ہفتہ وار مارچ کے شرکا کو دبانا اور اس کے ساتھ ویران گھروں میں رات کے وقت چھاپے مارنے کے لیے گھات لگانا ہے لیکن شہری اپنے ہدف کے حصول تک ہفتہ وار مارچ کو برقرار رکھنے کے لیے پر عظم ہیں۔قابض صہیونی فوجیوں نے گائوں کی زمینوں پر تعمیر کدومیم بستی میں توسیع کے لئے گائوں کا مرکزی دروازہ بند کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں