عباس ملیشیا کی جیل میں قید فلسطینی رہنما آٹھ روز بعد رہا

گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش اور15روز کے لیے پابند سلاسل کیاگیا تھا،فلسطینی میڈیا

جمعرات 24 دسمبر 2020 16:59

قلقیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2020ء) فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید ایک فلسطینی رہ نما 56 سالہ سابق اسیر محسن شریم کو مسلسل 8 روز تک پابند سلاسل رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ محسن شریم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ محسن شریم کو گذشتہ منگل کو ایک حراست مرکز میں طلب کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا اور 15 روز کے لیے پابند سلاسل کردیا گیا تاہم فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموںکی طرف سے عباس ملیشیا پر کڑی تنقید کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔حماس رہ نما الحاج خالد نے محسن شریم ک گرفتاری کو عباس ملیشیا کی جانب سے شرمناک حرکت قرار یا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں